منظور کالونی یو سی 4کی راؤ راجپوت برادری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

منظور کالونی یو سی 4کی راؤ راجپوت برادری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
منظور کالونی یو سی 4کی راؤ راجپوت برادری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی: صوبائی وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے راؤ راجپوت برادری کے وفد نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی،وفد میں راؤ قدیر، راؤ رفاقت، راؤ مدثر، راؤ سعید اختر، راؤ لقمان و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر منظور کالونی یو سی 4کی راؤ راجپوت برادری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر یوسی 4 کے صدر ندیم خیالی، سیکرٹری اطلاعات اعجاز بلتی بھی موجود تھے۔

راؤ برادری سے تعلق رکھنے والے برادری کے صدر و دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ساتھ بھرپور طریقے سے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

سعید غنی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں تمام رنگ و نسل اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔

مزید پڑھیں:شہبازشریف اور انکی کابینہ سے اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، خرم شیرزمان

انہوں نے مزید کہا کہ راؤ راجپوت برادری کے معززین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی ماضی کی سیاسی وابستگی کو خیر آباد کرکے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

Related Posts