کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (منگل) کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث 112.95 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس 41765.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 26 ہزار 838 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث روپے کی قدر میں قدرے بہتری ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








