وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ کیوجہ سے شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں بجلی کے بڑھتے بحران پر قابو پانے کیلئے کے الیکٹرک سے بات کریں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے سسٹم کو درست کرے، عوام کتنی تکلیف برداشت کریں، کمپنی کراچی میں بجلی کے بحران کو فوری ٹھیک کرے اور شہریوں کو شدید گرمی میں ریلیف فراہم کرے۔
وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے پاس فرنس آٸل خریدنے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ہنگامی بنیادوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔ امتیاز شیخ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے کے الیکٹرک کے بقایا جات کی اداٸیگی کی اپیل کی ہے۔