لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کوالیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح کرنے سے روک دیا
وزیر اعظم شہباز شریف کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روکا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف 29جون کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے یہ علاقہ حلقہ PP7راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر PP-7 نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کر دیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری نے وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا، ضمنی انتخاب والے حلقہ میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار نے جولائی میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








