امریکہ کی قید میں رہائی کا خواب دیکھتیں، عافیہ صدیقی کی والدہ کا انتقال ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکہ کی قید میں رہائی کا خواب دیکھتیں، عافیہ صدیقہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا
امریکہ کی قید میں رہائی کا خواب دیکھتیں، عافیہ صدیقہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا

کراچی: امریکہ کی قید میں کئی سالوں سے رہائی کا خواب آنکھوں میں لئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔

عافیہ موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی طویل عرصے سے شدید علیل تھیں اوراُن کی عمر 80 برس تھی۔

عصمت صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ سمیت تین بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے، ترجمانِ عافیہ موومنٹ کا کہنا ہے کہ عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاہ مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، راناثناء اللہ

یاد رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔

Related Posts