بالی ووڈ کے دلکش اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ولن کے بغیر فلم ادھوری ہوتی ہے۔
اداکار رنبیر کپور ایکشن فلم ’شمشیرہ‘ میں ایک مضبوط کردارمیں نظر آئینگے، حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے۔
رنبیر کپور نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہیرو کی ہی تعریف کرتے ہیں، فلم میں اہمیت بھی اُسی کو ملتی ہے جبکہ اگر دیکھا جائے تو فلم ولن کے بغیر ادھوری ہوتی ہے۔
رنبیر کپور نے کہا کہ اگر ہیرو کیلئے فلم میں بہادری دکھانے کیلئے کوئی ولن نہیں ہوگا تو ہیرو، ہیرو کیسے ہوسکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیما میں جو فلمیں دکھائی جارہی ہیں اُن میں ولن کا کردار بھی اب بہت زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔
کام کے محاذ پر، رنبیر کپورکی فلم شمشیرہ فرضی شہر کازہ میں سیٹ کی گئی ہے، جہاں ایک جنگجو قبیلے کو ایک بے رحم آمر جنرل شدھ سنگھ نے قید، غلام بنایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو غلام بن گیا، ایک غلام جو سردار بن گیا۔
وہ اپنے قبیلے کی آزادی اور وقار کے لیے انتھک جدوجہد کرتا ہے۔ اس کا نام شمشیرہ ہے۔ یہ ایکشن ایکسٹرواگنزا آدتیہ چوپڑا نے تیار کیا ہے اور یہ 22 جولائی 2022 کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔