کراچی: پولیس نے ہفتے کے روز کراچی کے علاقے فریئر میں پولیو ورکرز پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ پولیو کمیونی کیشن آفیسر کی شکایت پر درج کیا گیا جسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بتایا گیا کہ دو افراد نے انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ملزمان نے ایک خاتون پولیو ورکر کو بھی زدوکوب کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیو ورکرز کے موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
اس سے قبل 28 جون کو خیبر پختونخواہ (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:سندھ پولیس کے دعا زہرہ کیس پر کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








