لنڈسے لوہن اور بدر شماس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لنڈسے لوہن اور بدر شماس شادی کے بندھن میں بندھ گئے
لنڈسے لوہن اور بدر شماس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ہالی ووڈ اداکار اور گلوکار لنڈسے لوہن اور منگیتر بدر شماس اپنی ہونے والی منگنی کے تقریباً ایک سال بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سابق چائلڈ اسٹار، جو آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، نے ہفتے کے روز ایک انسٹاگرام پوسٹ میں منگیتر بدر شماس کو اپنا‘شوہر’کہنے کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔

36 سالہ اداکارہ جوکہ نیویارک میں پیدا ہوئیں نے پہلی بار گزشتہ سال نومبر میں بدر سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ لوہان نے دبئی میں رہتے ہوئے کویت میں پیدا ہونے والے فنانسر سے ملاقات کی۔

لوہن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے چاہنے والو ں کو بتایا کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ یہ میرا شوہر ہے۔ میری زندگی اور میرا سب کچھ۔ ہر عورت کو ہر روز ایسا محسوس کرنا چاہئے۔لنڈسے نے ایک آرام دہ سرمئی رنگ کا ٹاپ پہنا ہوا تھا جبکہ بدر کو سفید رنگ کی کھلی قمیض پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:برٹش ایشین ایکٹر کی ویڈیو پر بننے والی میمز، احسن خان نے ردعمل کا اظہارکردیا

لوہن نے حال ہی میں Netflix کے لیے چھٹی والی فلم بنائی ہے اور وہ مزید نئے اداکاری کے پروجیکٹس کا اعلان کرنے والی ہیں۔

Related Posts