برٹش ایشین ایکٹر کی ویڈیو پر بننے والی میمز، احسن خان نے ردعمل کا اظہارکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

برٹش ایشین ایکٹر کی ویڈیو پر بننے والی میمز، احسن خان نے ردعمل کا اظہارکردیا
برٹش ایشین ایکٹر کی ویڈیو پر بننے والی میمز، احسن خان نے ردعمل کا اظہارکردیا

شوبز انڈسٹری کے مشہور ومعروف اداکار احسن خان نے برٹش ایشین ایکٹرکی وائرل ویڈیو پر بننے والی میمز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ مہینے پہلے احسن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک برطانوی اداکارہیں، جو یہاں اور وہاں کام کرتے ہیں بعدازاں اُن کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی ویڈیو پر بننے والی میمز سے بہت زیادہ خوش ہوئے تھے اور انھیں اُس پر کوئی شرمندگی بھی نہیں ہوئی تھی کیونکہ وہ کوئی غیر اخلاقی مواد نہیں تھا کہ میں پریشان ہوتا لہٰذا میں نے میمزسے بہت زیادہ لطف اٹھایا تھا۔

معلوم رہے کہ اداکار احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم رہبرا گزشتہ ہفتے سینیماگھروں میں ریلیز ہوئی،یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس کے ہدایت کار امین اقبال ہیں اور پروڈیوسر سائرہ افضل ہیں۔

 

Related Posts