سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی
سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے، آڈیو لیک میں وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کا کہہ رہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ کی مبینہ آڈیولیک میں وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالدکو ہدایات دے رہی ہیں کہ کس طرح مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔

بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو لیک میں کہہ رہی ہیں کہ علیم خان اور اس جیسے دیگر اور لوگ میرے اور خان صاحب کے بارے میں باتیں کریں گے، انہوں نے اس سے بھی زیادہ گند ڈالنا ہے، میرے ساتھ جو بچی فرح ہوتی ہے، اس کے خلاف بھی بولیں گے، اتنا گند ڈالیں گے اور لوگوں کی گواہیاں بھی دیں گے لیکن آپ نے اس کا کوئی ایشو نہیں بنانا بلکہ ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے۔

سابق خاتون اول کا مبینہ لیک آڈیو میں کہنا تھا کہ ‘فرح اور میرے بارے میں انہوں نے بہت گند اڑانا ہے، اس کو بھی آپ نے غداری سے لنک کرنا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ کون غدار کر رہا ہے’۔

بشریٰ بی بی لیک آڈیو میں مبینہ طور پر کہہ رہی ہیں کہ ‘خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:میں اپنے ملک کے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، عمران خان

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کا مبینہ آڈیو لیک میں کہنا ہے کہ’ آج آپ نے روس کا معاملہ اٹھانا ہے اور اس معاملے کو نیچے نہیں آنے دینا، ٹرینڈ بنا دینا ہے کہ ان کو بھی پتہ ہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے’۔

Related Posts