دی امبریلا اکیڈمی کے سیزن 3 کی کہانی کا اختتام کچھ مختلف ہوا جب تمام بہن بھائی اپنی سپر پاور سے محروم ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔
حال ہی میں مشہور شوز اسٹرینجرتھنگز، دی وچر اور اوزارک نے اپنے نئے سیزنز کا اعلان کردیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس دی امبریلا اکیڈمی کی طرف سے بھی نئے سیزن کے اعلان کا انتظار کررہا ہے، اگر شو میکرز نئے سیزن کا اعلان کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ یہ اس کا آخری سیزن ہو۔
شورنر سٹیو بلیک مین نے کہا ہے کہ دی امبریلا اکیڈمی کے چوتھے سیزن کی ذمہ داری میرے سر پر ہے، پہلے سیزن کے آغاز کے وقت ہی میں نے دیگر سیزن کا بھی سوچ لیا تھا۔
اسٹرینجر تھنگز کا سیزن 5 کب آئے گا؟
اُن کا کہنا تھا کہ سیزن 4 کی کہانی میرے ذہن میں ہے، جس کیلئے میں نے حکمت عملی بھی ذہن میں تیار کرلی ہے۔
دی امبریلا اکیڈمی سیزن 4 کے ریلیز کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سیزن 2 کا آغاز جولائی 2020 میں ہوا، جبکہ سیزن 3 جون 2022 میں آیا تھا۔
دی امبریلا اکیڈمی سیزن 1 کا آغاز فروری 2019 میں ہوا۔ اگر ہم دوبارہ ایسا کرتے ہیں، تو اس سے امبریلا اکیڈمی کی ریلیز کی تاریخ شاید دسمبر، 2023 کے آس پاس ہو گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








