کراچی: ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے باعث بدترین لود شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث دیگر شعبوں کی طرح درزیوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔
درزیوں کا کہنا ہے کہ عید میں بس چند روز باقی ہیں اور آرڈر تیار کرنا ممکن نہیں رہا،شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے درزیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
ٹیلر برادری کا کہنا ہے کہ سوات میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں کام نہیں ہوتا،کاریگر بھی ناراض ہے اور کسٹمر بھی ناراض ہورہے ہیں، ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی لوڈشیڈنگ سے درزی اذیت کا شکار ہیں۔
مہنگائی کے باعث بازاروں کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں جب کہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جنریٹر چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
درزیوں کی جانب سے وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ عید سے قبل ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ان کا کاروبار مزید متاثر نہ ہو اور لوگوں کے آرڈرز بروقت تیار ہوسکیں۔
مزید پڑھیں:گیس اور بجلی کی بندش، پنجاب میں 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے کا خطرہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








