مس انڈیا 2022 کا تاج معروف ڈانسر سینی شیٹی کے سر سج گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی نامور ڈانسر سینی شیٹی نے ’’مِس انڈیا 2022‘‘ کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی شہر میں رواں سال کی ملکہ حسن کے انتخاب کیلئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینی شیٹی فاتح قرار پائیں اور انہیں حسیناوں کی ملکہ کا تاج پہنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کا خوبصورت اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 سالہ سینی بھارت کی نئی ملکہ حسن ہیں، مشہور ڈانسر ہونے کے علاوہ انہوں نے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

حسن کے مقابلے میں ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی ماڈل روبال دوسری جبکہ اترپردیش کی شھیناتا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مِس انڈیا 2022 کی تقریب میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی پرفارم کرکے رنگ جمایا۔

Related Posts