ویزے تاخیر سے جاری، سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے آمد کے اوقات میں توسیع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ویزے تاخیر سے جاری، سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے آمد کے اوقات میں توسیع کردی
ویزے تاخیر سے جاری، سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے آمد کے اوقات میں توسیع کردی

ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے آمد کے اوقات میں توسیع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حج ویزے سال 2022 کے لیے غیر معمولی تبدیلی کی جا رہی ہے، عازمین کو کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

نوٹفیکیشن کے مطابق گاکا سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، نئے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

نئے قانون کی بدولت اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر بھی سفر کریں گے۔ عازمین حج کو پشاور، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختلف پروازوں سے سعودیہ عرب روانہ کیا جائے گا۔

Related Posts