کراچی: جامعہ کراچی میں حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے خصوصی آڈٹ کی تیاری کر لی گئی ہے، ماضی میں کراچی یونیورسٹی کے اس با اثر ادارے کا آڈٹ کرنے والے افسران نذرانے لے کر “سب اچھا” کی رپورٹ دیتے رہے ہیں، خدشہ ہے کہ ایک بار پھر ادارے کا آڈٹ سفارش کی نذر ہوجائے گا۔
تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی میں قائم با اثر انسٹیٹیوٹ سمجھے جانے والے حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایچ ای جے) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کا خصوصی آڈٹ کرنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ سندھ کے افسر اعظم کے دستخط سے جاری ہونے والے لیٹر نمبر FAT/11/ICCBS/ToRs./2022-23/1کے مطابق خصوصی آڈٹ کے لئے ٹی او آرز بنانے کاکہا گیا ہے ۔
ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس اقبال چوہدری کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق مالی حسابات کو شفاف بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بعض دستاویزات مہیا کی جائیں۔ تاکہ انٹرنیشنل سینٹر آف کیمیکل اینڈ بیالوجی سائنس (آئی سی سی بی ایس) کے تحت تمام اداروں بشمول ایچ ای جے، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر ، ڈاکٹرعطاء الرحمن لیبارٹریز کا اسپیشل آڈٹ برائے مالی سال 2017-18 تا 2021-22 کا مکمل و شفاف حساب کیا جائے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








