کراچی: تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس بدستور قائم ہیں، تھانے کی جانب سے قیوم آباد میں ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی کرنے والوں کو دیے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ نادر نامی شخص نے سندھ ہائی کورٹ میں سی پی نمبر D-3010/2022دائر کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے تھانہ ڈیفنس پولیس کا عدالت میں کارروائی کا جواب جمع کرانا ہے۔
تھانہ ڈیفنس پولیس کے ایس ایچ او ذوالفقار علی اور ہیڈ محرر منصور کے مطابق قیوم آباد میں منی ہائیڈرنٹس قائم کرنے والے مالکان کو متنبہ کیا جارہا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر،علاقہ کورنگی ، واٹر بورڈ کا اجازت نامہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اجازت نامہ ، علاقہ کمرشل ہے یا رہائشی ہے جس میں ہائیڈرنٹ چلایا رہا ہے، یہ ساری تفصیلات فراہم کریں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








