ویب سیریز مس مارول کی پانچویں قسط میں معروف اداکار فواد خان اور مہوش حیات نظر آئے جن کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کے بینرتلے بننے والی ویب سیریز مس مارول کی پانچویں قسط میں فواد خان اور مہوش حیات نظر آئے جن کو ویب سیریز کے مرکزی کردار کمالہ خان کے پر دادا اور پردادی کے طور پر دکھایا گیا۔
ویب سیریز کی پانچویں قسط میں فواد خان مرکزی کردار کمالہ خان کے پردادا (حسن) اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پردادی (عائشہ) کے روپ میں جلوہ گر ہوئے، جس میں فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پردکھایا گیا۔
عمران خان اللہ آپ کے ساتھ ہے، فیروز خان
سوشل میڈیا صارفین دونوں اداکاروں کی جوڑی کو خوب سراہ رہے ہیں اور فواد خان کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔







گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








