پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان نے سابق وزیراعظم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اللہ آپ کے ساتھ ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ موجودہ سیاسی اور ملکی حالات پر اپنا نکتہ نظر بیان کرتے نظر آرہے ہیں۔
اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہے۔
قبل ازیں فیروز خان نے پیٹرول کے حوالے سے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کو انتہائی غیرسنجیدہ کہا تھا، وزیرخزانہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’جب بھی میں ٹیلی ویژن پر نظر آتا ہوں تو لوگ پیٹرول پمپس کی طرف بھاگنے لگتے ہیں‘۔
فیروز خان نے وزیرِ خزانہ کے اِس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کیا انہیں یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے؟۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ مفتاح اسماعیل کی فیملی میں سے ان کا کوئی عزیز میری یہ بات اُن تک ضرور پہنچائے گا۔