پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمایا۔
گزشتہ ماہ سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کملی ریلیز ہوئی، جس میں صبا قمر نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر 5 کروڑ کا بزنس کیا جو کورونا کے بعد کسی بھی پاکستانی فلم کے معاوضے میں سب سے زیادہ ہے۔
مذکورہ فلم کے حوالے سے حال ہی میں ایک انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکارہ فلم کیلئے پہلا انتخاب نہیں تھیں بلکہ اُن کی جگہ ماہرہ خان کو فلم کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان جو اِن دنوں اپنی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کملی کیلئے آفر ہوئی تھی لیکن وہ اُن دنوں بہت زیادہ مصروف تھیں اسی لئے انہوں نے فلم کرنے سے منع کردیا بعدازاں ماہرہ خان نے کہا کہ فلم کملی میں صبا قمر نے بہت ہی بہترین اداکاری کی ہے۔
مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کی جوڑی کے چرچے
سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کملی میں صبا قمر کے علاوہ حمزہ خواجہ، ثانیہ سعید، عمیر رانا اور نمرہ بوچا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ صبا اس سے قبل 2015 میں سرمد کی فلم منٹو میں کام کرچکی ہیں اور دونوں کو 2017 میں ڈرامہ سیریل باغی میں دیکھا گیا تھا۔
کام کے محاذ پر، صبا قمر ایک آنے والے پروجیکٹ ‘تمہارے حسن کے نام کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گی۔ ان کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں قمر، زاہد احمد، سید جبران اور نیئر اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








