بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب جرم قرار، 450مسلم طالبات کا اسکول بند

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب جرم قرار، 450مسلم طالبات کا اسکول بند
بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب جرم قرار، 450مسلم طالبات کا اسکول بند

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کا حجاب کرنا جرم بن گیا، ریاستی حکومت نے مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والی طالبات کو تعلیم کے حق سے محروم کردیا ہے۔ 450 طالبات کا اسکول بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹک میں فاروقیہ اسکول نامی مسلم گرلز اسکول کو حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی کے نام نہاد جرم میں بند کیا گیا۔ مودی سرکار کی ہندوتوا سرپرستی نے تعلیم کو نگل لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مصرکا ساحل غیر محفوظ، بحیرۂ احمر میں شارک کا قاتلانہ حملہ، 2 خواتین ہلاک

بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ کا نعرہ لگانے والی مودی سرکار مسلم طالبات کی تعلیم کی دشمن نکلی۔ حکام نے روایتی ہندو انتہا پسندی کے تحت اسکول انتظامیہ کی اسکول کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ طالبات کے حجاب پر پابندی کے حق میں کرناٹک ہائیکورٹ نے مارچ کے دوران فیصلہ دیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات کو حجاب کے بغیر اسکول آنا ہوگا، ورنہ اسکول بند رہے گا۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں واقع فاروقیہ اسکول میں زیر تعلیم 8ویں سے میٹرک تک کی 450طالبات تعلیم سے محرومی پر سراپا احتجاج اور غمزدہ ہیں جو اسکول کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

طالبات مودی سرکار کے نعرے بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ کی بنیاد پر احتجاج کے دوران جذباتی ہوگئیں۔ اسکول نہ کھلنے کی صورت میں طالبات کا پورا تعلیمی سال ضائع ہوسکتا ہے جس پر والدین بھی سراپا احتجاج ہیں۔

Related Posts