ڈرامہ سیریل بخت آور کا ٹریلر جاری، یمنیٰ زیدی کا مختلف انداز مداحوں کو بھاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرامہ سیریل بختاور کا ٹریلر جاری، یمنیٰ زیدی کا مختلف انداز مداحوں کو بھاگیا
ڈرامہ سیریل بختاور کا ٹریلر جاری، یمنیٰ زیدی کا مختلف انداز مداحوں کو بھاگیا

ڈرامہ سیریل بخت آور کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے مختلف انداز نے مداحوں کو اپنا اسیر بنالیا۔

ڈرامہ سیریل بخت آور کو مومنہ درید پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامے کا ٹریلر ہم ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کردیا گیا ہے، نادیہ اختر کی تحریر کردہ اِس ڈرامے کو شاہد شفاعت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی ایک نوجوان لڑکی پر مبنی ہوگی جو اپنے گھریلو مسائل اور مشکلات کوختم کرنے کیلئے  کوششیں کرتی ہیں۔

 ڈرامہ سیریل بخت آور کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ زاویار نعمان اعجاز، ثاقب سمیر ، مزنا وقاص، نورین گلبانی، سنیل شنکر، اور ہما نواب، عدنان شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

کام کے محاذ پر، یمنیٰ زیدی کو آخری بار عشق لاء اور صنفِ آہن میں دیکھا گیا تھا۔ وہ پری زاد، پیار کے صدقے، اور عشق زہے نصیب میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔

Related Posts