ٹی ریکس کی طرح چھوٹے بازوؤں والا ایک اور طاقتور ڈائنو سار دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی ریکس کی طرح چھوٹے بازوؤں والا ایک اور ڈائنو سار دریافت
ٹی ریکس کی طرح چھوٹے بازوؤں والا ایک اور ڈائنو سار دریافت

ماہرینِ حیاتیات نے ٹی ریکس کی طرح چھوٹے بازوؤں والا ایک اور طاقتور ڈائنو سار دریافت کیا ہے جسے میراکسس گیگاس کا نام دیا گیا ہے جبکہ ٹی ریکس اپنے وزن اور جسامت کے لحاظ سے انتہائی بھاری بھرکم، خونخوار اور گوشت خور ڈائنو سار ہوا کرتے تھے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹائرانو سارس یا ٹی ریکس چھوٹے بازوؤں کے ساتھ بڑے گوشت خور ڈائنوسارز کا کوئی واحد گروہ نہیں بلکہ حال ہی میں ڈائنوسارز کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے جسے میراکسس گیگاس کہتے ہیں جن کے چھوٹے بازوؤں کی افادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

میٹھے مشروبات پینے سے سرطان کا73فیصد زیادہ خدشہ

میراکسس گیگاس یا ایم گیگاس کو سائنسدانوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ماہرینِ حیاتیات کا کہنا ہے کہ ڈائنوسارز کے بازو اور ٹانگوں کے حجم پر تحقیقات سے ہی ان کے افعال اور سرگرمیوں کے متعلق علم ہوسکتا ہے جو ٹی ریکس سے بھی کم و بیش 2 کروڑ سال پہلے معدوم ہوگئے تھے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایم گیگاس کا ٹی ریکس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ارتقائی سیڑھی پر یہ دونوں انواع ایک دوسرے سے بے حد دور نظر آتی ہیں۔ دونوں کے درمیان کم از کم براہِ راست کوئی تعلق نہیں جبکہ ماہرین کو یقین ہے کہ دونوں ڈائنوسارز کو بقاء کیلئے ان کے بازوؤں سے ضرور مدد ملی ہوگی۔

 نئی قسم کے ڈائنوسارز کے بازوؤں میں مضبوط پٹھے تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے بازو سکڑنہیں سکتے تھے جو ڈائنو سارز کیلئے بے کار بھی ہوسکتے تھے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ٹی ریکس اور ایم گیگاس کے سر جتنے بڑے ہوتے ہیں، ان کے بازو اتنے ہی چھوٹے ہوجاتے ہیں۔ 

 

Related Posts