ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
بارش کے باعث بیشتر عید گاہوں، میدانوں اور پارکوں میں پانی جمع ہے، اس جمع پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد زیادہ تر مساجد میں ہوا۔
نماز عید الاضحی کے بعد تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،آج پہلے دن لاکھوں جانور اللہ کی بارگاہ میں قربان کیے گئے۔