اسلام آباد میں سینیئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں سینیئتر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
حملہ کرنے والے افراد نے سمیع ابراہیم پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی۔
سمیع ابراہیم کے مطابق وہ اپنے دفتر سے باہر نکلے تو ایک خواجہ سراءنے ان سے پیسے مانگے، وہ پیسے دینے لگے تو کچھ لوگ آئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
صحافتی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے سینیئر اینکر پرسن پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ بہت ہی افسوسناک ہے۔پہلے ایاز امیر پر حملہ اب سمیع ابراہیم پر ٹرینڈ لوگوں کا حملہ۔وہی طریقہ ایک ہی طرح کے لوگ۔
ملک میں صحافیوں اور میڈیا پرسنز پر حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، چند روز قبل صحافی اور کالم نگار ایاز امیر پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔