نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کردی گئی۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کے لیے سالگرہ کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا۔ اپنے پیغام میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ملالہ باہمت، ہیرو، رہنما اور دنیا بھر میں عورتوں اور بچیوں کے حقوق کی وکیل ہیں۔
ٹونی بلنکن نے پیغام میں کہا کہ ملالہ اپنی عمر کے حساب سے دانشمند اور بہادر ہیں۔
دوسری جانب ملالہ کے شوہر عصر ملک کی جانب سے بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر پیغام ٹوئٹ کیا گیا۔ پیغام میں انہوں نے ملالہ کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دیا۔
Happy Birthday to the most entertaining, thoughtful and beautiful person in my life. You light up every room you enter and I feel privileged that I get to see that up close ♥️ pic.twitter.com/GwIc1G8X9U
— Asser Malik (@MalikAsser) July 12, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








