پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا
پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا

کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا تاہم عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرمیں تالیاں بجانے اور سہولت فراہم کرنے کے معاملے پولیس نے بابر غوری کو عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس نے سابق وفاقی وزیربابرغوری کو بے گناہ قراردیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ بابرغوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

عدالت نے دورانِ سماعت پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ قانون کے مطابق رپورٹ بنا کر لائیں۔ زیرِ دفعہ 497 کے مطابق نہیں زیرِ دفعہ 169 کے تحت رپورٹ بنائی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگرآپ کو شواہد نہیں ملے اور ملزم کا مقدمے میں نام نہیں تو اسے رہا کیوں نہیں کیا؟۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 20 منٹ میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، جس پر پولیس بابر غوری کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر واپس لے گئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے نام کی آواز لگوائی لیکن وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کو رہا کردیا گیا ہے تاہم اِس خبر کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

Related Posts