سری لنکن صدر فرار، ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکن صدر فرار، ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
سری لنکن صدر فرار، ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کولمبو: سری لنکن صدر راجا پاکسے فوجی طیارے کے ذریعے سے پڑوسی ملک فرار ہوگئے، جس کے بعد سری لنکا میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے عہدہ سنبھالتے ہی ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے دارالحکومت کولمبو سمیت مشرقی صوبے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے مظاہروں کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیوٹن یوکرینی شہریوں کو روسی شہریت دینے کیلئے تیار،حکمنامے پر دستخط

خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر راجا پاکسے فوجی طیارے میں پڑوسی ملک مالدیپ فرار ہو گئے، اس سے قبل صدر گوتابایا راجا پاکسے نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا۔

سری لنکا میں تقریبا 3 ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں میں ملکی سیاسی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن دستیاب نہیں ہے جبکہ مہنگائی بھی 9 ماہ کی مسلسل بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Related Posts