انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی گرگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 10 پیسے سستا ہوکر 209 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 209 روپے کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے، پیٹرول آج ہی سستا کریں گے، مفتاح اسماعیل

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے سبب روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

2 روپے 19 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 210 روپے 10 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اڑھائی روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 211 روپے ہوگئی۔

Related Posts