ملک میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہونے لگی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ایکسپریس دوپہر 1 بجے کے بجائے ڈھائی بجے روانہ ہو گی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر کے  بعد 3 بجے روانہ ہو گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے شام 5:15 پر روانہ ہوگی جبکہ کراچی ایکسپرس شام 04:30 کے بجائے 5:45 پر روانہ ہو گی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق شاہ حسین ایکسپرس 07:30 کے بجائے رات 10:15 پر روانہ ہو گی۔

ترجمان پاکستان ریلوے نے یہ بھی کہا ہے کہ بقیہ تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات پر ہی روانہ ہوں گی۔

Related Posts