یوٹیوب کا آئی فون صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

یوٹیوب کا آئی فون فون صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف
یوٹیوب کا آئی فون فون صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف

نیویارک: ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے آئی فون پر موجود ایپلی کیشن میں دو نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کی جانب سے متعارف کروائے گئے اس نئے فیچر کی بدولت آئی او ایس استعمال کرنے والی ڈیوائس میں ویڈیوز پکچران پکچرموڈ پر چل سکے گی۔ اورایپل کی مصنوعات آئی پیڈ، آئی فون اور میک استعمال کرنے والے صارفین دیگر امور سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پراپنی پسندیدہ ویڈیوسے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کافی عرصے سے اپنے استعمال کنندگان کو یہ سہولت فراہم کررہا ہے، یوٹیوب سے قبل متعدد بڑی ویڈیو اسٹریمنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ایپلی کیشنزاپنے پلیٹ فارمز پر اس فیچرکوشامل کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے ایپل آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین اب تک اس سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، ایسے صارفین جو اب تک آئی او ایس 15 سے نیچے کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ فی الحال اس فیچرسے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کیلئے رضامند ہیں، فرانس

کیوں کہ الفا بیٹ کی ویڈیو اسٹریمنگ ایب نے یہ فچر آئی او ایس 15 کے اپ ڈیٹڈ ورژن استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے لیے ہی جاری کیا ہے۔

یوٹیوب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اس فیچر کو دیرسے متعارف کرایا گیا ہے اورہم اس فیچرکے آزمائشی مرحلے میں ساتھ دینے والے افراد کے بھی شکر گزار ہیں جن کی بدولت اس اہم کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اس فیچر کو صرف امریکا میں رہنے والے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ جسے امریکی صارفین بنا موسیقی کے ساتھ دیے گئے مواد کو دیکھنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

جب کہ امریکا کہ علاوہ اس فیچر کو صرف یوٹیوب کی پریمیئم سبسکرپشن کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts