کراچی: کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقامی کار ساز کمپنی میں اربوں روپے کی چوری کو بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی کمپنی میسر ایگری آٹو کمپنی کسٹم کے آٹومیٹڈ نظام سے سینکڈوں کنسائنمنٹ جن کی مالیت ساڈھے تین ارب بتای جارہی ہے دھوکہ دہی سے نکالتی رہی ہے۔
مقامی کمپنی امپورٹر جدید گاڈیوں کے سلائنسر میں استعمال ہونے والے کیٹالیٹک کنورٹر کو جیولری کے کوڈ میں نکالتی رہی ہے۔
کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق کسٹم کے آٹومیٹڈ نظام میں امپورٹر کے اوپر ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام ڈکلیریشن ایمانداری سے ڈالے البتہ اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوے مذکورہ کمپنی نے سرکار سے فراڈ کرتے ہوے سرکاری خزانے کو ایک ارب تک کا نقصان پہنچایا۔
کراچی، شوہر نے بیوی کو گرم پانی میں اُبال دیا، مقدمہ درج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








