محمد عامر کی بیٹی کی پہلی روٹی، کھلاڑی نے تصویر شیئر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد عامر کی بیٹی کی پہلی روٹی، کھلاڑی نے تصویر شیئر کر دی
محمد عامر کی بیٹی کی پہلی روٹی، کھلاڑی نے تصویر شیئر کر دی

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے بیٹی منسا کی جانب سے بنائی گئی پہلی روٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

قومی کرکٹر نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روٹیوں کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں سب سے اوپر ایک چھوٹی سی روٹی رکھی نظر آرہی ہے۔

محمد عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ منسا نے آج پہلی بار روٹی بنائی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس کے گھر ستمبر2017 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے منسا رکھا جبکہ 2020 جولائی میں انہوں نے دوسری بیٹی زویا کا استقبال کیا۔

Related Posts