اداکارہ عرفی جاوید کے بلیڈ سے بنے ہوئے منفرد لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ عرفی جاوید کے بلیڈ سے بنے ہوئے منفرد لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے
اداکارہ عرفی جاوید کے بلیڈ سے بنے ہوئے منفرد لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید اپنی عجیب و غریب اور بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

حال ہی میں عرفی جاوید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے بلیڈ سے بنا ہوا منفرد لباس پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد مزاحیہ تبصرے کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ادا شرما نے پتوں سے بنا ہوا لباس پہن لیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ لوگ مجھے ایسے لباس میں دیکھنا پسند کرتے ہیں، تو پھر میں کیا کرسکتی ہوں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تنقید کرنے والے شاہ رخ خان کے بچوں کو نہیں چھوڑتے تو پھر میں تو کچھ بھی نہیں ہوں۔

Related Posts