طبی محققین نے مالیکیولر پروفائلنگ کی مدد سے سرطان کی نئی ہائی رسک ذیلی قسم دریافت کر لی ہے جس سے انسانی زندگی کو لاحق خدشات میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کم و بیش تمام ہی بچوں کے جگر کے کینسر کو ایک خاص نام دے کر درجہ بندی کر لی گئی تھی، تاہم پیڈیاٹرک پتھالوجسٹس کا کہنا ہے کہ بعض جگر کے سرطان الگ قسم کی خوردبینی خصوصیات رکھتے ہیں۔
مذکورہ خصوصیات کے حامل سرطانی خلیات ہیپاٹو بلاسٹوما یا ہیپاٹو سیلولر کارسینوما نامی سرطان کی پہلے سے طے شدہ اقسام سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے سرطان کے حامل مریضوں کو کیموتھراپی سے فائدہ نہیں ہوتا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








