لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ کا مضبوط گڑھ تحریک انصاف کے نام

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ کا مضبوط گڑھ تحریک انصاف کے نام
لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ کا مضبوط گڑھ تحریک انصاف کے نام

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مضبوط گڑھ لاہور سے پاکستان تحریک انصاف نے فتح حاصل کر لی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے پی پی 167 سے امیدوار چودھری شبیر گجر نے فتح حاصل کی، انہوں نے 40206 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان 26535 ووٹ حاصل کر سکے۔

دوسری جانب پی پی 158 سے پی ٹی آئی کے اکرم عثمان نے 37463 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احسن شرافت 13906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 25685 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار 15 ہزار 81 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 19722 ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذوالقرنین نے 12273 ووٹ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے پی پی 83 کی نشست بھی اپنے نام کرلی

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے، جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاء اللہ خیر ہو گی۔

Related Posts