پی ٹی آئی نے پی پی 83 کی نشست بھی اپنے نام کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے پی پی 83 کی نشست بھی اپنے نام کرلی
پی ٹی آئی نے پی پی 83 کی نشست بھی اپنے نام کرلی

خوشاب: پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے دوران پی پی 83 کی نشست بھی اپنے نام کرلی ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حسن اسلم نے پی پی 83 خوشاب میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے 48475 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد امیدوار اسلم بھاء نے 41752 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ ن لیگ کے امیر حیدر سنگھا 34 ہزار 463 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر رہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان فیکٹر نے سب کچھ الٹ دیا

یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار ملک غلام رسول سنگھا یہاں سے کامیاب ہوئے تھے،جو بعد میں پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے، انہوں نے ن لیگ کے امیدوار محمد آصف ملک، آزاد امیدوار ملک ظفر اللہ خان بگٹی اور تحریک انصاف کے گل اصغر خان کو یہاں سے ہرایا تھا۔

Related Posts