22 جولائی کو چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

22 جولائی کو چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، اسد عمر
22 جولائی کو چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اسدعمرنے کہا ہے کہ شہباز شریف بنیادی طور پر اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہوجائیں گے۔

اسد عمر کا میڈیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے زیادہ اب مسلم لیگ ن کی ضرورت ہے کہ نئے انتخابات ہوں، آج کے نتائج سے پاکستان کی پوری سیاست تبدیل ہوگئی ہے۔

اسد عمرنے کہا کہ تمام سروے ہمارے بتا رہے تھے کہ آج تحریک انصاف کامیاب ہوگی، تحریک انصاف آج کم ازکم 16 نشستیں جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں تازہ سیاسی صورت حال پرگفتگو ہوگی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:پنجاب کا ضمنی الیکشن،پاکستان تحریک انصاف نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

اسد عمر نے کہا کہ عوام کو یہ قبول نہیں کہ ان کی تقدیر کے فیصلے بند کمروں میں ہوں، یہ کامیابی تحریک انصاف کی نہیں، قوم کی کامیابی ہے، پاکستان کے فیصلے، پاکستانی عوام کریں گے۔

Related Posts