مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں، پرویز الہٰی

تازہ ترین

تازہ ترین

مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں، پرویز الہٰی
مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال کی سیاست میں میں میرا نظریہ رہا ہے کہ جو اللہ کی رضا ہو وہ ہوکر رہتا ہے، اللہ نے ناممکن کو ممکن کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنیکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، میں مشورہ ضرور دوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سب سے زیادہ محنت عمران خان نے کی، میں نے بہت ضمنی الیکشن جیتے ہیں پر عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:پنجاب کا ضمنی الیکشن،پاکستان تحریک انصاف نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ 22 جولائی کے حوالے سے شریف خاندان کے لیے مشورہ ہے کہ یہ خود آکر کہیں کہ ہم الیکشن نہیں لرتے بلکہ مل کر چلتے ہیں۔ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، ہوتے رہتے ہیں، مریم نواز نے اچھی بات کہی کہ ہار مان لی جائے۔

Related Posts