جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک 20 سالہ دوستی کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک 20 سالہ دوستی کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے
جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک 20 سالہ دوستی کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

امریکہ کی مشہور و معروف گلوکارہ جینیفر لوپیز اور ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک 20 سال کی دوستی کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سوشل میڈیا پر سیلیبریٹی جوڑے کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکارہ جنیفر لوپیز نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے شادی کی تقریب میں ایک پرانی فلم کا جوڑا پہنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے جوڑے کا انتخاب ڈیزائنر زہیر مراد کی برائیڈل کلیکشن سے کیا ہے جو ہالی ووڈ کی پرانی فلموں سے متاثر ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی اور احد رضامیر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا

معلوم رہے کہ 49 سالہ امریکی اداکار بین ایفلیک اور 52 سالہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی پہلی بار 2001ء میں فلم ’گگلی‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ایک دوسرے  کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

ان دونوں نے 2003ء میں پہلی بار اپنی شادی کو ملتوی کیا تھا اور پھر کچھ عرصے بعد اعلان کیا کہ ان کا رشتہ اب ختم ہو گیا ہے۔

تاہم جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے رواں سال اپریل میں دوبارہ اپنی منگنی کا اعلان کیا آخر کار سالوں کی محبت اپنی منزل کو پہنچی اور آج دونوں رشتہ ازدواج  میں منسلک ہوگئے ۔

Related Posts