سجل علی اور احد رضامیر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سجل علی اور احد رضامیر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا
سجل علی اور احد رضامیر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی مہینوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئی نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر پاکستان کے سینیئر اداکار وعلم نجوم کے ماہر راجا حیدر کی پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی پیش گوئی کری تھی۔

اس ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دبلی پتلی سی خوبصورت لڑکی جن کا شمار پاکستان کی  ٹاپ پانچ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جن کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے اور اُن کی طلاق 7 جون 2022 سے قبل باقاعدہ طورپر ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ طلاق نہیں ہوئی تو یہ شادی 2024ء میں بہت بڑی بدنامی اور کورٹ کچہریوں میں معاملات کے ساتھ ختم ہوگی۔

راجا حیدر کی اس ویڈیو کے بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بیشتر لوگوں نے دونوں کی طلاق کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ان خبروں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts