پاکستان ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں مین بڑی کمی کا اعلان کردیا
پاکستان ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں مین بڑی کمی کا اعلان کردیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عوام کو پاکستان ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج بروز ہفتہ 16 جولائی کو رات 12 بجے سے اگلے 30 روز تک کے لیے ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نجی ائیرلائنز سے بھی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کی درخواست کی جائے گی۔

ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سعد رفیق کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق ایکسپریس اور انٹر سٹی مسافر ٹرینوں پر ہوگا، جب کہ مال گاڑیوں کے فریٹ اور پارسل کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

Related Posts