2021 میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔
انعام بٹ نے اپنی بیٹی کے ہمراء تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے بیٹی کا نام بھی تجویز کرنے کا کہا۔
الحمداللہ اللّه نے اپنی رحمت سے نوازا ۔ اللّه ایمان ، صحت اور تندرستی والی زندگی دے اور نصیب اچھے کرے ۔ میری پیاری بیٹی کے لئے اچھا سا نام بتائیے ۔ pic.twitter.com/tooAN8u7Gb
— Inam Butt (@InamTheWrestler) July 18, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








