ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگا واٹ تک پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا، وفاقی کابینہ نے قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کردیا
عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا، وفاقی کابینہ نے قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کردیا

اسلام آباد: ملک میں توانائی بحران برقرار، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 120 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا میں معاشی بحران، مرکزی بینک نے کرپٹو کے حوالے سے خبردار کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1100 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 170 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 160 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے ہے۔

Related Posts