فوری طور پر مقدمے کی سماعت نہ شروع کی جائے، ایلون مسک کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا کے امیر ترین انسان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت کو فوری طور پر شروع نہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کے وکلاء نے ریاست ڈیلاور کی چانسلری عدالت میں ٹوئٹر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے خلاف اپنی درخواست دائر کی۔

مسک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے کیس کا ٹرائل فوری طور پر شروع کرنے کے بجائے آئندہ سال فروری میں شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے دائر کردہ کیس کا مقصد مائکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جھوٹے اکاؤنٹس سے فراریت حاصل کرنا ہے، کیوں کہ ٹیسلا کے بانی نے ویب سائٹ سے جھوٹے اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا کہا تھا۔

دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی درخواست پر ٹرائل کا آغاز ستمبر 2022 میں نہیں بلکہ فروری 2023 میں کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ کے مسلمانوں کو امتیازی سلوک کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا، تحقیق

رپورٹ کے مطابق اگر ستمبر میں ٹرائل کا آغاز نہیں ہوا تو ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان اپریل 2022 میں طے ہونے والا معاہدہ از خود 25 اکتوبر کو ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی خواہش ہے کہ معاہدے کے اختتام سے قبل ہی کیس کا ٹرائل ہوجائے اور عدالت ایلون مسک کو خریداری معاہدے پر عمل کرنے کی ہدایت کرے۔

دوسری جانب ایلون مسک کی خواہش ہے کہ ٹرائل کا آغاز فروری 2023 میں شروع ہو تاکہ ٹوئٹر جھوٹے اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ بھی جمع کروائے اور خریداری کے معاہدے کی میعاد بھی ختم ہوجائے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر نے چند دن قبل دائر کردہ اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اب ایلون مسک خریداری معاہدے سے بچنے کے لیے سبب تلاش کر رہے ہیں، انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔

ٹوئٹر کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایلون مسک کو خریداری معاہدہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا جائے۔

Related Posts