سری لنکا میں معاشی بحران، مرکزی بینک نے کرپٹو کے حوالے سے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکا میں معاشی بحران، مرکزی بینک نے کرپٹو کے حوالے سے خبردار کردیا
سری لنکا میں معاشی بحران، مرکزی بینک نے کرپٹو کے حوالے سے خبردار کردیا

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے پیشِ نظر مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

حال ہی میں سری لنکا کے مرکزی بینک نے ایک نوٹس شائع کیا جس میں ملک میں کرپٹو کرنسی کے استعمال سے متعلق آگاہی دی ہے۔

مرکزی بینک نے زور دیا ہے کہ کسی بھی کمپنی کو کرپٹو کرنسی کی اسکیم متعارف کروانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے لین دین پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی تیل کی پیداوار میں اضافہ، شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم بیان سامنے آگیا

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی ملک بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے ادائیگیوں پر پابندی عائد کردی۔

گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک قانون پر دستخط کیے جس کے مطابق اب ملک بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے سے ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ روسی اسمبلی نے اِس قانون کی منظوری 8 جولائی کو دی تھی جسے ڈوما کے نام سے جانا جاتا ہے۔

روسی صدر کی جانب سے جو نئی پابندی لگائی گئی ہے، اُس کے بعد ملک میں کسی بھی قسم کے سامان، خدمات اور مصنوعات کیلئے ادائیگی ڈیجیٹل کرنسی سے نہیں کی جاسکے گی۔

Related Posts