مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی
مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 222 روپے سے تجاوز کرگیا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20  روپے پر بند ہوا تھا، تاہم کاروباری روز کے دوسرے روز 6.90 روپے کے اضافے سے 222 روپے 10 پیسے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگا واٹ تک پہنچ گیا

دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں سے 31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جون 2022 کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4جب کہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

Related Posts