امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ملک میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام، کمزورحکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
فچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پرخدشات ہیں جب کہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے۔
مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








