شہزادہ ولیم اور کیٹ نے بڑے بیٹے کا نام کیسے منتخب کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شہزادہ ولیم اور کیٹ نے بڑے بیٹے کا نام کیسے منتخب کیا؟ سن کر مداح حیران
شہزادہ ولیم اور کیٹ نے بڑے بیٹے کا نام کیسے منتخب کیا؟ سن کر مداح حیران

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور کیتھرین مڈلٹن نے مبینہ طور پر بیٹے شہزادہ جارج کے نام کا انتخاب کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ اپنایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ نے اپنے بڑے بیٹے کے نام کا انتخاب کرنے کے لیے شاہی خاندان کے پالتو کتے کینائن لوپوز کی مدد لی تھی۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیتھرین مڈلٹن نے بیٹے پرنس جارج کا نام رکھتے ہوئے ایک منفرد طریقہ اپنایا جس میں انہوں نے اپنے پالتو کتے کینائن لویوز کے سامنے کچھ نام رکھے، کتے نے سونگھتے ہوئے بہترین نام کا انتخاب کیا۔

شاہی مبصر کیٹی نکول نے شہزادہ ولیم کے قریبی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہی جوڑا اپنے بچے کے جنس سے لاعلم تھا کیونکہ شہزادہ ولیم ایک سرپرائز چاہتے تھے۔

شاہی مبصر کے مطابق کیٹ مڈلٹن کو لگتا تھا کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بننے والی ہیں اور وہ یہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنے پیٹے کا نام الیکزینڈر رکھیں، لیکن یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں تھا۔

Related Posts