درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی، کتنے کلو کا ہوگیا؟
درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی، کتنے کلو کا ہوگیا؟

لاہور: گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی کردی، جس کے بعد درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500 روپے فی کلو ہوگیا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کے 12 کلو کے پیک کی قیمت میں 350 روپے سے 400 روپے تک کمی کی گئی۔

واضح رہے کہ اِس کمی کے ساتھ 12 کلو پیک کی قیمت 6 ہزار روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیلئے بُری خبر، فچ نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کردیا

علاوہ ازیں شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے اضافے سے 378 روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 261 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 195 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے طے پاگیا تھا جس کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا تھا۔

Related Posts