بھارت، مرکزی بینک کرپٹو کرنسی پر پابندی کا خواہشمند

تازہ ترین

تازہ ترین

کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی
کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی

بھارت کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پارلیمان کو بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کے مالیاتی استحکام پر کرپٹو کرنسی کے نقصان دہ اثرات پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس شعبے کے لیے قانون سازی کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگانا چاہتا ہے۔کرپٹو کرنسی پر پابندی کے لیے قانون سازی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا میں معاشی بحران، مرکزی بینک نے کرپٹو کے حوالے سے خبردار کردیا

بھارتی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اُس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر کسی قسم کی پابندی یا قوانین مؤثر ثابت نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ جی 20 ممالک کے فنانشنل اسٹیبلیٹی بورڈ نے جولائی کے اوائل میں کہا تھا کہ اس کی جانب سے اکتوبر 2022 میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عالمی قوانین کو تجویز کیا جائے گا۔

Related Posts